Advertisement

ذہنی دباؤ کو مینیج کرنے کے کچھ ٹپس ۔۔۔ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں

اپنے دن کو پلان بنائیں
رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھ کر نماز فجر کی ادائیگی لازمی کریں … نماز کے بعد کچھ دیر سیر کریں …
اپنے کام دن کے آغاز کے ساتھ شروع کریں …
اپنا مساج کریں …
اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اللہ پاک نے آپ کو سب سے منفرد پیدا کیا ہے …
بہتر کے لئے کوشش کریں … نہ کہ کاملیت کے لئے …
اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائیں …
اپنی اہم اشیاء کی کاپی یا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھیں …
جو کام آپ نہیں کرسکتے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو اس کے لئے انکار کرنا سیکھئے …
اپنے ذمے اہم امور کو لکھ لیں تا کے آپ کو یاد رہے …
اپنے پاس ایک ڈائیری رکھیں اور اس میں لکھتے رہیے …
اپنے کام سے جلدی واپس آجائیں …
اپنے دوستوں کو سلام کریں اور گلے لگائیں …
اپنی کامیابیوں اور خوبیوں کو شمار کریں …
اپنی نیند پوری کریں …
اپنے والدین سے گپ شپ لگائیں …
اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں …
اپنی پسندیدہ خوشبو لازمی لگایئے …
اپنی ترجیحات کا تعین کیجئے …
اگلے دن کی تیاری رات کو کر کہ سوئیں …
ممکن ہو سکے تو کوئی درخت لگائیں …
ایک وقت میں کسی ایک کام پر فوکس کریں … ایک سے زیادہ کام آپ کی ذہنی سوچوں میں خلل کا باعث بنیں گے …
ہمیشہ پر اعتماد رہیے …
نئی اشیاء کی خریداری پر پرانی اشیاء کسی ضرورت مند کو دے دیں …
جہاں کوئی بات سننے والا نہ ہو وہاں خاموش رہیے … کسی کم عقل سے بحث نہ کریں … اس سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا …
دوست بنائیں … دوسروں سے مدد حاصل کریں … دوسروں کو معاف کر یں … دوسروں کی حوصلہ آفزائی کریں …
سادگی اختیار کریں …
سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں …
سوشل میڈیا کا مثبت استعمال سیکھئے اور کیجئے …
شکر گزار رہیں … صبر سے کام لیں … عاجز رہیں …
غسل اور کنگھی کریں۔
غور و فکر کریں …
دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر آرام کریں …
کچھ وقت روشنی میں گزاریں …
اپنے سے جڑے لوگوں کی مدد کیجئے … کسی کی کوئی مشکل یا پریشانی ہو … جتنا ممکن ہو مدد کرنے کی کوشش کریں …
کھلا اور ہوادار لباس پہنیں۔
کوئی کھیل کھیلیں … گنگنائیں … گہری سانس لیں … مثبت سوچیں … مطالعہ کریں … نماز پڑھیں … ورزش کریں … ہاکنک پہ جائیں …
ہر چیز ترتیب سے رکھیں … ہر چیز کا روشن پہلو دیکھیں …
خود کو سمجھائیں ہر غم عارضی ہے …
ہر کام اعتدال سے کریں …
ہمیشہ مسکرائیں …
خود کو سمجھائیں ہر غم عارضی ہے …
یاد رکھیں پریشانیاں آپ کو مضبوظ بنانے کے لئے آتی ہیں ان کا مقابلہ کریں ۔۔۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: