Advertisement

تین اہم ہارمونز

ٹیسٹوسٹیرون، ایسٹروجن، پروجسٹرون
انسانی جسم میں پیدا ہونیوالے 3اہم جنسی ہارمونز ہیں، جو مرد و عورت کی جنسی، جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے لازمی ہیں۔

  1. ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone)
    مردوں کا غالب ہارمون ہے، لیکن عورتوں میں بھی معمولی مقدار میں ہوتا ہے۔
    کمی کے اثرات:
  • مردوں میں جنسی کمزوری (ضعف باہ)
  • سپرم کی کمی، بانجھ پن
  • پٹھوں کی کمزوری
  • موڈ خراب، ڈپریشن
  • ہڈیوں کی کمزوری
  • جسمانی تھکن اور سستی
  1. ایسٹروجن (Estrogen)
    عورتوں کا بنیادی ہارمون، مردوں میں کم مقدار میں ہوتا ہے۔
    کمی کے اثرات:
  • حیض کی بےقاعدگی یا بند ہونا
  • بانجھ پن
  • جلد اور بالوں کی خشکی
  • ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپوروسس)
  • موڈ سوئنگ، ڈپریشن
  • گرم فلیشز (گرمی کی لہر)
  1. پروجسٹرون (Progesterone)
    یہ بھی عورتوں کا اہم ہارمون، خاص طور پر حمل کے دوران۔
    کمی کے اثرات:
  • حمل نہ ٹھہرنا
  • بار بار اسقاط حمل
  • حیض میں بےقاعدگی
  • رحم کی دیوار کا کمزور ہونا
  • پری مینسٹرول سنڈروم (PMS) کی شدت
  • ذہنی بےچینی، نیند کی کمی
    ان ہارمونز کی کمی یا خرابی سے جنسی، تولیدی، ذہنی اور جسمانی نظام متاثر ہوتا ہے۔ علاج میں غذائیت، طرز زندگی میں تبدیلی اور بعض اوقات طب یونانی یا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی بھی شامل ہوتی ہے۔ ہارمونز کی کمی کے لیے درج ذیل غذائیں جسم میں قدرتی طور پر ہارمونز کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں:
    ٹیسٹوسٹیرون (مردوں کے لیے)
    بہتر کرنے والی غذائیں:*
  • انڈے (خاص طور پر زردی)
  • بادام، اخروٹ، چلغوزہ
    -زیتون کا تیل، ناریل کا تیل
  • دارچینی، لہسن، ادرک
  • گوشت، مچھلی، کلیجی
  • کیلے، انار، کھجور
    پرہیز: چینی، سوفٹ ڈرنک، جنک فوڈ، سگریٹ
    ایسٹروجن (عورتوں کے لیے)
    بہتر کرنے والی غذائیں:
  • فلیکس سیڈ (السی) قدرتی فائیٹوایسٹروجن
  • سویا بین، سویا دودھ
  • تل، چنے، ماش کی دال
  • بادام، اخروٹ
    -*سیب، انار، ناشپاتی
    پرہیز:۔ کیفین، زیادہ گوشت، سٹریس
    پروجسٹرون (حمل اور رحم کے لیے)
    بہتر کرنے والی غذائیں:
  • وٹامن B6 والی غذائیں: کیلا، پالک، آلو
    -زنک: کدو کے بیج، سورج مکھی کے بیج
  • مگنیشیم: بادام، کشمش، ہری سبزیاں
  • اومیگا 3: فش آئل، السی، اخروٹ
    پرہیز: چکنائی سے بھرپور اور پراسیسڈ

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: