Advertisement

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر میں یوم تشکر کی تقریب

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر میں یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمود عامر نے کہا کہ پاک افواج نے طاقت کے پجاریوں کا غرور خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو اپنے جہازوں پر غرور تھا مگر پاک فوج نے ان کے غرور وتکبر کو خاک میں ملادیا ۔ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دشمن فوج کے جھوٹے پروپیگنڈہ پر پوری دنیا کا میڈیا ان کا مذاق اڑا رہا ہے،سفارتی سطع پر بھی بھارت کو مکمل ناکامی کا سامنا دیکھنا پڑا ہے ۔دشمن ہمیں دہمکیاں و یکر سمجھ رہا تھا کہ وہ اس خطے میں اپنی بالادستی قائم کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو اپنے رافیل کا ژوم تھا اور ہمیں اللہ تعالی پر بھروسہ ، یہ کامیابی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گی کہ کس طرح ہمارے جوانوں نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمود عامر نے مزید کہا کہ ہماری نیوی، فضائیہ اور بری افوج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے،اوربھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا رہا جبکہ پاکستانی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ جب تک دنیا قائم رہے گی پاکستان قائم رہے گا۔
محمود عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی اس پر پورے پاکستان کو آپ پر فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت پوری دنیا میں آئسولیشن میں ہے، بھارت کو تاریخی شکست نصیب ہوئی، وہ بھی بھارت کے لئے ایک تاریخی سبق ہے پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھی اس جنگ کو پاکستان کے لیے عسکری اور سفارتی کامیابی قرار دیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمود عامر نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی آڈیٹر جنرل نیاز احمد شیخ، ڈپٹی آڈیٹر جنرل ساؤتھ غلام مصطفی سموں ودیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: