Advertisement

نیشنل نیورولوجی کانفرنس میں ڈاکٹر فوزیہ کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ نیورولوجسٹ و مرگی کی ماہر اور گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ”32 ویں نیشنل نیورولوجی کانفرنس“ میں شرکت کی۔

انہوں نے تین روزہ کانفرنس کے دوران، ایک اہم سیشن کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے اس موقع پر دو اہم مقالے پیش کئے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی پہلی گفتگو کے دوران مرگی کے ہنگامی اور فوری علاج میں پیشرفت پر روشنی ڈالی، جس میں خصوصی توجہ پاکستان کے لیے کم لاگت سے تیار کردہ ادویات اور موثر علاج کے طریقوں پر دی گئی۔

انہوں نے دواؤں کی مقدار، انجکشن لگانے کے طریقے، مقام ہر پہلو پر توجہ دینے پر زور دیا۔

ڈاکٹر فوزیہ کی دوسری پریزنٹیشن نیشنل ایپی لیپسی رجسٹری کے پرنسپل انویسٹی گیٹر اور چیئرپرسن کے طور پر ان کے کام پر مرکوز رہی، اس کے ذریعہ اس بات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے کہ پاکستانی آبادی پر مرگی کی مختلف ادویات کے استعمال کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دوائیں کس طرح ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کانفرنس کے پوسٹرز، اندازپیشکش (Presentations) کے لیے جج کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جو میڈیکل کمیونٹی کی نئی تحقیق کا جائزہ لے رہی ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

error: