Advertisement

ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے گلبرگ ٹاؤن میں خصوصی انتظامات

گلبرگ ٹاؤن کا طرہ امتیاز ہے کہ اس کی حدود میں عیدین،رمضان،ربیع الاول، محرم الحرام سمیت ہر اہم موقع پر خصوصی انتظامات کئیے جاتے ہیں، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ ربیع الاول کے لئیے بھی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے علاقوں میں اس مرتبہ بھی بہترین انتظامات کئیے گئے۔اس حوالے سے ٹاؤن آفس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں اجلاس میں میونسپل کمشنر حمیر احمد، وائس چیئرمین محمد الیاس، تمام محکمہ جاتی افسران، واٹر اینڈ سیوریج اور سولڈ ویسٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اور ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔صفائی ستھرائی سیوریج، پانی کی فراہمی سڑکوں اور گلیوں کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والے کاموں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو بریفنگ دی۔
12 ربیع الاول کے کامیاب انتظامات پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے افسران کو مبارک باد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

error: