پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکرٹری محمد عامر رفیح اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے قیم جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم نے اپنی پوری زندگی دین کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی ،اللہ پاک ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم نے ہر شعبے کے لوگوں کو رہنمائی دی اور بزنس فورم کی رہنمائی بھی کرتے رہے، ان کی موت سے تحریک کا بڑا نقصان ہوا ہے۔
پی آئی بی ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ امیرالعظیم جیسے لوگ برسوں میں پیدا ہوتے ہیں ،اللہ پاک ان کی کامل مغفرت فرمائے، اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
















