Advertisement

بلیک گولڈ میوزیم ریاض

سعودی دارالحکومت ریاض شہر سے 50 کلومیٹر دور حال ہی میں قائم ہونے والا “بلیک گولڈ میوزیم” سعودی عرب کی تاریخ کا ایک منفرد اور جدید ثقافتی مرکز ہے۔ جو خاص طورپر “بلیک تیل” کی تاریخ اور اس کے عالمی اثرات کو فن اور تخلیقی انداز میں پیش کرتا ہے۔
یہ میوزیم King Abdullah Petroleum Studies and Research Center (KAPSARC) کمپلیکس میں واقع ہے اور جس کا افتتاح اسی ماہ اپریل 2026 میں کیا گیا۔ یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا منفرد میوزیم ہے جو تیل کی کہانی کو آرٹ، تاریخ اورجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیان کرتا ہے۔ یہ سعودی وژن 2030 کے ثقافتی منصوبوں کا اولین حصہ ہے۔ اس ” بلیک گولڈ میوزیم ” میں 350 سے زائد فن پارے، 170 سے زائد عالمی و سعودی فنکاروں کا تحقیقی کام، پینٹنگ، مجسمے، ویڈیوز، ملٹی میڈیا انسٹالیشنزچار تھیمز شامل ہیں۔ یہ میوزیم صرف تیل کی صنعت نہیں بلکہ یہ دکھاتا ہے کہ تیل نے دنیا کی معیشت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کو کیسے بدلا۔ بلیک گولڈ میوزیم “” میں وزٹ کے اوقات کار پیر تا جمعرات: 10 صبح سے رات 10 تک رکھے گئے ہیں، جبکہ جمعہ، ہفتہ: 4 بجے شام سے 10 بجے رات تک رکھے گئے ہیں، اور اتوار کو تعطیل رکھی گئی ہے۔
داخلہ: اس کا داخلہ مفت ہے مگر ” آن لائن ٹکٹ” بکنگ ضروری ہے۔ خاص بات یہ میوزیم روایتی انداز سے ہٹ کر ہے—یہاں تیل کو صرف وسائل کے طور پر نہیں بلکہ انسانی تاریخ، ثقافت اور مستقبل کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔

error: