Advertisement

اطہر نفیس عباسی کے اعزاز میں تقریب سپاس و مشاعرہ

جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی اور عالمی اردو مرکز جدہ ( کراچی شاخ ) کے زیر اہتمام اتوار 2فروری 2025ء کو اردو زبان کے معتبر و معروف شاعر، عالمی اردو مرکز جدہ کے صدر اطہر نفیس عباسی کے اعزاز میں تقریب سپاس و مشاعرہ جمعیت الفلاح ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم، معروف شاعر و ادیب، سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ہروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے کی۔ یاسین حیدر رضوی نے ابتدائی کلمات ادا کیئے۔تحفیم الحق حقی اور خالد عرفان نے اطہر نفیس عباسی کی شخصیت اور اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں ان کی خدمات پر اظہار خیال کیا۔ کلمات تشکر معتمد عمومی جمعیت الفلاح قمر محمد خان نے ادا کیئے۔ تلاوت کلام ربانی اقبال احمد یوسف نے کی اور ممتاز شاعر نور الدین نور نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض اردو مرکز جدہ کراچی شاخ کے صدر حامد اسلام خان نے انجام دیئے۔ مشاعرہ میں جن ممتاز و معروف شعراء کرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا ان میں صاحب صدر مجلس پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، عالمی اردو مرکز جدہ کے صدر اطہر نفیس عباسی، خالد عرفان، سید آصف رضا رضوی، فیاض علی فیاض، اختر سعیدی، انور انصاری، سحر تاب رومانی، زاہد حسین جوہری، محمد علی گوہر، ڈاکٹر نثار احمد نثار، کشور عدیل جعفری، پیر زادہ سید خالد حسن رضوی، احمد سعید خان، نجیب ایوبی،مظہر ہانی، شاعر علی شاعر، جمیل ادیب سید، شجاع الزمان جعفری، پیر زادہ سید خالد حسن رضوی، احمد سعید خان، نجیب ایوبی،مظہر ہانی، شاعر علی شاعر، جمیل ادیب سید، شجاع الزمان شاد، حکیم نصر عسکری،تنویر سخن، مصطفیٰ اشعر نظامی، سلمان ریاض، شہاب اقتدار قدر اور نور الدین نور شامل ہیں۔ تقریب میں شہر کی جن ممتاز و معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ان میں طارق جمیل بھولا، فہیم برنی، مسعود وصی، شہاب شائق، شاہد اقبال شاہد، شاہد محی الدین، قاسم جمال، جاوید میمن، شاہ کفیل احمد، حاجی شریف الدین، عظیم حسین اور دیگر شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: