Advertisement

رمضان اور نظریہ پاکستان پر بصیرت افروز کارپوریٹ سیشن

VRRTEX HSE PVT.LTD نے گزشتہ دنوں پاکستان بزنس فورم کے اشتراک سے ایک فکر انگیز کارپوریٹ سیشن کا انعقاد کیا۔

سیشن میں رمضان اور نظریہ پاکستان کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب میں ممتاز صنعت کاروں اور ماہر مقررین نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا: انجینئر سجاد ظہیر – پرنسپل، الجامعۃ الغزالی نے رمضان کی تیاری کے موضوع پر خطاب کیا۔
– ایچ آر مینیجر، حبکو اور موٹیویشنل اسپیکر نمیر احمد نے نظریہ پاکستان پر گفتگو کی۔ سینئر ایچ ایس ای مینیجر، مارٹن ڈاؤ اور کارپوریٹ ٹرینر طارق نثار نےرمضان میں وقت کا درست استعمال پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں پاکستان بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری عامر رفیح ،جی ایم پروکیورمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، میزان بینک پاکستان،ریاض احمد جویا۔ کنٹری رجسٹرار، پاکستان انجینئرز فورم انجینئیر عبدالصبور ، ہیڈ آف ایچ آر اینڈ ایل اینڈ ڈی، الخدمت کراچی حبیب الرحمن اور دیگر معزز پروفیشنلز نے بھی شرکت کی۔
VERTEX HSE PVT.LTD. کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر سید حسان حبیب نے کلمات تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان انجینئرز فورم کے تعاون کے لیے خاص طور پر شکر گزار ہیں اور تمام مقررین و شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔ جن کی موجودگی، دلچسپی اور قیمتی تجربات نے اس سیشن کو مزید بامقصد بنایا، جس میں قیادت، وقت کے مؤثر استعمال اور رمضان کی روحانی اہمیت پر مفید گفتگو ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: