Advertisement

چھٹی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کی لانچنگ تقریب

پاک انٹرنیشنل بزنس فورم نے میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کی مسلسل کامیابیوں کے بعد آئندہ سال چھٹی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو تین روزہ کرنے کا اعلان کردیا، آرٹس کونسل کراچی میں مقامی تاجر برادری کے نمائندوں اور نمایش کنندگان کی موجودگی میں اس بات کا اعلان پی آئی بی ایف کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز نے لانچنگ تقریب میں کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال 22 تا 24 جنوری 2027کو تین روزہ ایکسپو کراچی میں ہوگی ،سہیل عزیز نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے ایک ہال سے شروع ہونے والا سفر تاجروں اور عوام کے اعتماد کی وجہ سے جنوری 2026 میں پورے ایکسپو سینٹر تک پہنچا اور اب صارفین ، نمایش کنندگان اور شہریوں کی آسانی کے پیش نظر اس نمایش میں ایک دن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، سہیل عزیز نے بتایا کہ اب تک کی نمایشوں میں نمایش کنندگان کروڑوں کے سودے کرتے ہیں اور دوروز میں نقد سودے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں ایک اندازے کے مطابق جنوری 2025 میں یہ سودے ایک ارب سے متجاوز تھے ۔ ایک دن کے اضافے سے آئندہ مزید کاروبار ہوگا۔
گزشتہ ایکسپو میں خواتین تاجروں کے لئیے خدیجتہ الکبری بزنس حب کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا، سہیل عزیز نے بتایا کہ پی آئی بی ایف کا مقصد ایس ایم ایز اور میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دینا، اور ہم جوکچھ کررہے ہیں اپنے مفاد کے لئیے نہیں قومی مفاد میں کررہے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد ” نفع دونوں جہان کا ” ہے ، انہوں نے گزشتہ کامیابیوں پر عوام اور تاجروں کے بھرپور اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مرتبہ نئے منصوبے بھی سامنے لائے جائیں گے،اور شہریوں کے لئیے مزید قیمتی انعامات بھی ہونگے۔
اس موقع پر پی آئی انٹرنیشنل بزنس فورم کے مرکزی صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا ویڈیو پیغام پیش کیا گیا ،اخر میں تاجر برادری کے رہنماوں شمیم جملانہ، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن فدا نے خطاب کیا اور میرا برانڈ پاکستان کی ہر ممکن سرپرستی کا عزم ظاہر کیا ،انہوں نے کہا کہ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے سی ای او نوید علی بیگ نے خطاب میں کہا کہ پی آئی بی ایف بہت بڑا کام کررہا ہے،اور وہ کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔اور بیرون ملک وفود لے جانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ۔دبئی سے خصوصی طور پر لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئیے ممتاز بزنس مین حارث سعید بھی شریک ہوئے۔
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے بزنس فورم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پی آئی بی ایف کی جانب سے آرٹس کونسل اور احمد شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔تقریب میں بزنس فورم کی سی ای سی کے عہدیدار، اور کراچی چیمبر کے مشیر قمر عثمان اور سید عمیرالدین حسین بھی موجود تھے۔

error: