پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے مرکزی صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے یکم اور دو اپریل 2026 کو کراچی کا اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات، تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا، اور مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو مضبوط بنانا تھا۔
مرکزی صدر کی کراچی آمد پر ان کاپرتپاک استقبال PIBF کراچی سیکرٹریٹ میں کیا گیا، جہاں آفس بیئررز اور ایڈوائزری بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اس نشست میں تنظیمی امور، بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اسی روز ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے جسارت ڈیجیٹل آفس میں ایک خصوصی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں ملکی معیشت، کاروباری مواقع اور تاجروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر صاحب نے کراچی میں اپنی مصروفیات میں گلبرگ ٹاؤن آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جہاں بریفنگ کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کارڈ مہم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے۔ اس کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے دفتر کا دورہ کیا اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ رات کو غزالی فاؤنڈیشن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جہاں مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
دورہ کراچی کا دوسرا دن مشتاق مانگٹ صاحب کے لئیے انتہائی مصروف رہا۔اس روز اتفاق سے کراچی میں شدید طوفانی بارش ہوئی اور کراچی جل تھل ہوگیا لیکن ان کی مصروفیت میں بھی سرگرمی نظر آئی۔
دن کا آغاز PIBF یوتھ چیپٹر کراچی کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب اور اجلاس سے ہوا، جس میں پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، ڈاکٹر مشتاق نے بزنس کے شعبے میں نوجوانوں خصوصا جین زی کے کردار پر زور دیا، اسی روز ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے آغوش الخدمت کے نئے کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں جاری فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔کیمپس کے معیار اور انداز کار کی تعریف کی۔
دوسرے روز کی اہم ترین مصروفیت پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PHMA) کی جانب سے ایک استقبالیےمیں شرکت تھی، جہاں صنعتی شعبے کے مسائل اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔اس استقبالیے میں معروف تاجررہنما زبیر موتی والا بذریعہ زوم شریک ہوئے۔اجلاس میں آنے والے بجٹ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے وقت کراچی کی ممتاز کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کا انعقاد کیا گیا، جس میں معیشت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مختلف ملاقاتوں میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق مانگٹ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی کا بنیادی کردار ہے،اورپاک انٹرنیشنل بزنس فورم بھی قومی ترقی میں ریاست کے شانہ بشانہ ہے،اور اس کی اہمیت بھی معیشت میں کراچی کی طرح ہے۔انہوں نےکہا کہ ریاست بھی تجارت کی سرپرستی کرے تو بہتر نتائج سامنے ائیں گے، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے بارے میں کہا کہ یہ اب معیشت میں اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے سی ای سی ممبرز سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے ،اس کی معیشت میں ترقی کے ذرائع ،افرادی قوت اور اس ملک کے پاس موجود قدرتی وسائل کی موجودگی کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے،اور بلاشبہ کراچی اس معاشی جدوجہد میں بنیادی کردار اداکررہا ہے۔ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم بھی اسی طرح ملک کی ترقی کے لئیے کوشاں ہے جس طرح اس کے دیگر ادارے جدوجہد کررہے ہیں۔ بروقت درست فیصلے کئیے جائیں ،ملکی مصنوعات کو فروغ دیا جائے،اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ترقی کی منزل جلد قریب آسکتی ہے، ہماری اولین ترجیح چھوٹے کاروبار ،تجارت اورخدمات کے شعبے ہونے چاہئیں اور پی آئی بی ایف ان کے ساتھ ساتھ،درآمد و برآمد کنندگان اور نوجوان تاجروں ( جین زی) پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ ہمیں کاروبار کی تربیت کے ساتھ ساتھ کاروباری اخلاقیات کی تربیت بھی دینی چاہئیے اور پاک انٹرنیشنل بزنس فورم اس جانب خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ جس میں ٹریننگ پروگرام بھی شامل ہے ،جوجلد شروع ہورہا ہےملکی ترقی کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ یہ ہے کہ بہت سےلوگ ریاست کےساتھ تجارت میں محاذ آرائی کی کوشش کرتے ہیں اس کے بجائے ریاست کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم آہنگی اور ترقی کی منزل جلد حاصل ہوگی۔اس معاملے میں ریاست بھی سرپرستی کرے تو بہترین نتائج ائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پی آئی بی ایف حکومت کو ٹیکس کے نظام میں ملک کے معروضی حالات کی مناسبت سے تجاویز دے گا، پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو اب ملک کی معاشی سرگرمیوں میں مرکزی اہمیت اختیار کرگئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس میں بین الاقوامی نمایش کنندگان اوربیرون ملک پاکستانی تاجر بھی شریک ہوں، اس حوالے سے ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز کو پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز برائے ملکی وبین الاقوامی کانفرسز مقرر کرنے کا اعلان کیا ، ان کو یہ ذمہ داری مسلسل دوسال سے کامیاب میرا برانڈ ایکسپو کے شاندار انعقاد پر دی گئی ہے، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے توقع ظاہر کی کہ سہیل عزیز یہ ذمہ داری بھی احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی بی ایف لاہور 86 ہزار رضاکاروں کا ڈیٹابیس تیار کررہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم اپنے ممبرز کو ممبر شپ کارڈز فراہم کرے گا اس کے علاوہ انہیں ڈسکاؤنٹ کارڈز بھی فراہم کرے گا اس کے عوض معقول فیس بھی وصول کی جائے گی۔ انہوں نے پی آئی بی ایف کے تمام ممبران کو پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے،تجارتی اخلاقیات کے فروغ اور تمام تجارتی تنظیموں کے معاملات میں دلچسپی لینے کی ہدایت کی ،اور کہا کہ پاکستانی تاجر اور کمپنیاں ملکی مصنوعات کو فروغ دیں، معیار بہتر بنائیں ، قیمتیں معقول سطح تک لائیں، ان شا اللہ دونوں جہانوں میں نفع حاصل ہوگا،ان کے دورے کے موقع پر پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز ،جنرل سیکریٹری محمد عامر رفیح، سینئیر نائب صدر عبدالواحد غوری، نائب صدر سید عمیرالدین ،دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے پی ایچ ایم اے ہاؤس میں پیٹرن انچیف جاوید بلوانی، سینٹرل چئیرمین بابر خان اور سینئیر رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ،اس موقع پر تاجروں کی مختلف تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ اس اجلاس میں ملک کے تاجروں صنعتکاروں درآمد و برآمد کنندگان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ بجٹ کے لئیے تمام تاجر تنظیموں کی مشترکہ بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اجلاس میں سابق صوبائی وزیر اور سینئر تاجررہنما زبیر موتی والا نے بذریعہ زوم شرکت کی ،اجلاس میں اتفاق رائے کیا گیا کہ تمام تنظیمیں متفقہ اور مشترکہ تجاویز تیار کریں گی۔آخر میں میزبان جاوید بلوانی نے معزز مہمان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کو شیلڈ پیش کی، اور کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز کو کراچی میں کامیاب ترین میرابرانڈ پاکستان نمایش منعقد کرنے پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ، اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرحمن فدا بھی موجود تھے۔
پی آئی بی ایف کراچی کے رہنماؤں اور تاجر برادری نے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ کے اس دو روزہ دورۂ کراچی کو نہایت کامیاب قرار دیا ہے، جس سے نہ صرف PIBF کی تنظیمی سرگرمیوں کو تقویت ملی بلکہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ روابط بھی مزید مستحکم ہوئے۔اور ملک کے معاشی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ساتھ ہی ان کا حل بھی تجویز کیا گیا۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا کامیاب دورۂ کراچی
















