پی آئی بی ایف پاک انٹر نیشنل بزنس فورم(PIBF) اور پی ایچ ایم اے (PHMA) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی قیادت کے درمیان پی ایچ ایم اے ہاؤس کراچی میں ایک ملاقات ہوئی،جس میں باہمی تجارتی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔
پی آئی بی ایف کے وفد کی قیادت کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز نے کی۔ملاقات میں پی ایچ ایم اے کے زونل چیئرمین فیصل ارشد شیخ ،جنرل سیکریٹری، خادم رسول اور پی آئی بی ایف کے جنرل سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر میرابرانڈ پاکستان ایکسپو، محمد عامر رفیح ودیگر عہدیداران اور فورم و پی ایچ ایم اے کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی آئی بی ایف کی جانب سے نوجوان کاروباری افراد کے لیے ڈویلپمنٹ کورس، استنبول میں منعقد ہونے والی MUSIAD ایکسپو 2026 میں شرکت، میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2027 میں PHMA پویلین کے قیام پر غور کیا گیا۔
دونوں تنظیموں نے نوجوان نسل کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کا اظہار کیا۔
بزنس فورم کے وفد کی پی ایچ ایم اے عہدیداروں سے ملاقات
















