Advertisement

سعودی عرب:ماہ صیام میں حسن قرأت کے مقابلے

شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کامیاب امیدواروں کی تقریب

سعودی عرب میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے 26 ویں ایڈیشن میں پوزیشن لینے والوں کے اعزازمیں تقریب ہوئی، جس میں 70 لاکھ ریال سے زائد کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ ریاض میں شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کے مقابلوں میں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب میں گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الیشخ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں جب کہ امیدواروں نے حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کامیاب امیدواروں نے تلاوت کلام پاک بھی کی جبکہ وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن کا نزول رمضان کے مہینے میں ہوا اور قرآن انسانیت کی بھلائی اور فلاح کی کتاب ہے۔ اس پر عمل پیرا ہوکر مسلمان اپنی زندگیوں کو بہتر بناتے اور ہدایت حاصل کرتے ہیں۔ آخر میں کامیاب امیدواروں میں 70 لاکھ ریال سے زائد کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے تحت 29 واں مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں 29 واں روح پرور مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا۔ جس میں 23 کم عمر بچوں اور بچیوں نے حصہ لے کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ تقریب میں قاری اسلام اور قاری عبدالمالک نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ نظامت کے فرائض یوسف علی یوسف نے سر انجام دیئے۔ معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ ریاض سےعابد شمعون چاند بساط انٹرنیشنل کے نمائندہ سید مسرت خلیل کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس برکت تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم نے مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ حسن قرآت اسلام کے متحرک ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتا ہے نئی نسل کو قرآن مجید کی تعلیم سے روشناس کروایا جائے تاکہ قرآنی تعلیمات کے مطابق معاشرے میں بہتر کردار ادا کر سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر نوید الرحمن کا کہنا تھا کہ مقابلہ حسن قرآت قرآن فہمی اور دینا و آخرت میں فلاح کا ذریعہ ہے قرآنی تعلیمات نے ظلم و جبر کی تمام تاریکیوں کو ختم کرکے دنیا کو منور کیا قرآن مجید کی ہدایات اور تعلیمات پر عمل کرکے ہی دنیا کو امن سلامتی اور سکون کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے لیڈیز چیپٹر کی صدر ڈاکٹر فرح نادیہ نے کلب کی کارکردگی رپورٹ پیشں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رائیٹرز کلب کا یہ سلسلہ 1989 سے شروع کیا گیا جو آج تک 118کامیاب پروگرامز کے ساتھ جاری ہے کلب کے نائب صدر زبیر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان رائیٹرز کلب اپنے ادبی ، مذہبی پروگرام کا باقاعدگی سے اہتمام کرتا آ رہا جو آئندہ بھی جاری رہے گا مقابلہ میں لڑکوں میں طلحہ عمر نے پہلی ، محمد ذیان نے دوسری اور سید آفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکیوں میں سارا بیگ مرزا نے پہلی ، ایمان شوکت نے دوسری اور حبہ سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ کمیونٹی اکابرین کو تحائف بھی پیش کیے گئے اختتام پر ولید اعجاز کی والدہ محترمہ کے بلند درجات کیلئے دعا کروائی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: