Advertisement

عبدالمتین اخونزادہ قرآن اکیڈمی بلوچستان کے ڈائریکٹر مقرر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی خصوصی ہدایت پر جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر و تھنک ٹینک مجلس فکر و دانش ( علمی و فکری مکالمہ )کے سربراہ ،کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے روح رواں عبدالمتین اخونزادہ کو محکمہ مذہبی امور کے تحت نو قائم شدہ قرآن اکیڈمی/ قرآن بورڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
عبدالمتین اخونزادہ فعال سماجی و سیاسی شخصیت ہیں روایتی و دینی علوم کے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے کے بعد حال ہی میں انھوں نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ سے پروفیسر نوح ہراری کے اکیسویں صدی کے 21 سماجی و معاشرتی سوالات اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کے سیرت مطہرہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایم فل کیا ہے ،اور اب پی ایچ ڈی کی تیاری میں مصروف ہے وہ فرینکلن کوے ایجوکیشن پاکستان کے کلائنٹ پارٹنر رہے ہے ۔
لیڈرز او ڈی سی اسکول اینڈ کالج میں کنسلٹنٹ ٹرینرز اور پالیسی ورکنگ پر کام کررہے ہیں جبکہ قرانک میتھاڈلوجی و سیرت مطہرہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیع و معنی خیز ورکنگ کے ساتھ ساتھ وہ سماجیات و عمرانیات پر بھی خصوصی توجہ رکھتے ہیں اور فکر اقبال کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے ہیں –

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: