Advertisement

صفورا ٹاؤن میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

کراچی …… چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو سمیت مختلف محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اگست سے ٹاؤن آفس کو سجانے کے ساتھ پورے ٹاؤن میں قومی پرچموں سے سجایا جائے گا جس کا آغاز پہلے سے کردیا گیا ہے ،13 اگست کو کیک کاٹنے کے ساتھ مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جبکہ 14 اگست کو جشن آزادی ملاکھڑا سچل گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا اسی طرح سے یوم آزادی پاکستان تک مختلف پروگرام کو حتمی شکل دی گئ.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ صفورا ٹاؤن میں جشن آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ،ٹاؤن کو قومی پرچموں سے سجانے کے ساتھ مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جس کے ذریعے آزادی کی خوشیوں میں ہرایک کو شامل کرینگے ،انہوں نے ہدایت کی کہ یکم اگست سے صفورا ٹاؤن کے تمام ملازمین بیجز لگانے کے ساتھ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم آویزاں کریں ،جلد ازجلد صفورا ٹاؤن کی جانب سے بیجز ،قومی پرچم اور اسٹیکرز تیار کئے جائیں تاکہ انہیں عوام میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ فروری میں تاریخی ملاکھڑا منعقد کیا گیا تھا اب ایک مرتبہ پھر 14 اگست کو ایک روزہ جشن آزادی ملاکھڑا منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان میں جہاں دیگر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں وہیں 13اگست کی شب دیگر پروگرام کے ساتھ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: