Advertisement

قرآنِ کریم کے سب سے بڑے نسخے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے-
یہ قرآن کریم 700 صفحات پر مشتمل ہے جس کا حجم (312 × 220) سینٹی میٹر ہے- قرآن کے اس نسخے کو دسویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے ایک بڑے نسخے کی طرح بنایا گیا ہے جس کا اصل حجم (45 × 30) سینٹی میٹر ہے۔
سورتوں کو خطِ ثلث جبکہ سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ عربی فنِ خطاطی، گلڈنگ اور بائنڈنگ کی ایک منفرد مثال ہے جس میں اسلامی طرز کی خصوصیات اور سجاوٹ نمایاں ہے۔
قرآن میوزیم میں آنے والے زائرین کو مختلف ادوار میں موجود قرآنی نسخوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ میوزیم میں قرآن کریم کی طباعت کے بارے میں تصاویر اور دستاویزی فلموں کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کیے جانے کا بھی انتظام ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: