یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم جدہ میں پاکستان کے مستقل مندوپ سفیرسید محمد فواد شیر نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیرکے تنازعہ کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔
5جنوری 1949کواقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یواین سی آئی پی) نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیراہتمام آزادانہ اورمنصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دی گئی تاکہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کا احساس دلایا جا سکے۔ جیسا کہ آج اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کی 76 ویں سالگرہ ہے، او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حتمی حل کے لیے او آئی سی کی حمایت کی بھی تصدیق کرتا ہے۔ او آئی سی عالمی برادری سے دوبارہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔
عالمی برادری تنازع کشمیرکےحل کے لیے اقدامات کرے، سید فواد شیر
