Advertisement

یومِ یکجہتی کشمیر پراوآئی سی، سفارت خانہ اور قونصلیٹ جدہ میں تقاریب

بھارتی جبر و تسلط کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلامی تعاون تنطیم (اوآئی سی)، سفارت خانہ پاکستان ریاض اور قونصلیٹ جنرل جدہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ او آئی سی نے اوآئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ’’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘‘ کا انعقاد کیا۔ او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر، سفیر یوسف الدوبی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹریزجنرل، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندے، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے افسران، سفارت کاروں اور جدہ میں سفارتی کور کے حکام، میڈیا کے نمائندوں، کشمیر کمیٹی کے ارکان اور جدہ کے پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے تقریب کی صدارت کی اور کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی دوٹوک حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نےنے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش بھی دیکھی۔
سفارتخانہ پاکستان ریاض میں منعقدہ تقریب
سفارتخانہ پاکستان ریاض کی تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کےافسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوراپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اس کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پرحمایت جاری رکھے گا۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمحض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک مظلوم قوم کی داستان ہے۔ جو بھارتی مظالم، جبراوراستبداد کے خلاف برسرِ پیکارہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد اورحتمی حل صرف اور صرف کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ غیرجانبداراورآزادانہ استصواب رائے سے ہے۔ تقریب سے کشمیری رہنما سردار رزاق خان نے بھی خطاب کیا۔
قونصلیٹ جدہ میں تقریب
قونصلیٹ جنرل جدہ کی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر تجارت پاکستان جام کمال خان تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی مسئلہ کشمیر کو شدت سے یاد رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کہتا ہے کشمیر کوئی مسئلہ نہیں جبکہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس مسئلے کو زندہ رکھیں۔ سعودی عرب اسلامی دنیا اوراو آئی سی مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ ہے ہمیں کامیابی ہوگی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی آزادی کشمیر کی جدوجہد میں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر جاوید اقبال بڈھانوی سفیر پاکستان احمد فاروق اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعوداحمد پوری جمون و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے صدراحسان مغل نے بھی خطاب کی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: