تین پاکستانیوں سمیت 30 کینیڈین ارکان پارلیمنٹ نے اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل حکومت سے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت ان 30 ارکان قومی اسمبلی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں عملی اقدامات کرے اور اسرائیل کو کسی بھی قسم کے ہتھیار یا فوجی امداد سے گریز کرے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد اسمبلی توڑ دی گئی تھی اور اب 28 اپریل کو کینڈا میں عام انتخابات منعقد ہوں گے۔
کینیڈین عوام میں امریکی صدر ٹرمپ کے غیر زمدارانہ بیان کی وجہ سے سخت غصہ پایا جاتا ہے اور ممکن ہے کہ امریکہ مخالف امیدواروں کو ووٹ دیئے جائیں۔
30 ارکان پارلیمنٹ کا کینیڈین حکومت سے غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ
