Advertisement

ماہنامہ بساط کا ایک اور اعزاز: سید مسرت خلیل سعودی عرب میں اے پی پی کے نمائندہ مقرر

جدہ: سید محمد مسرت خلیل کو سعودی عرب میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کا اعزازی رپورٹر مقرر کیا گیا ہے۔

سید مسرت خلیل ایک تجربہ کار صحافی اور مصنف ہیں، وہ مملکت میں پچاس سال سے مقیم ہیںاور ماہنامہ بساط کے بیورو چیف بھی ہیں ۔ انہوں نے ماہنامہ بساط کو سعودی عرب میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنی صحافت کے ذریعے سید مسرت خلیل نے پاک سعودی تعلقات اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں گہرا تعلق پیدا کیا ہے۔

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اے پی پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی طرف سے ان کی تقرری کی منظوری کے بعد انہیں تقرری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

تصویر میں دائیں سے بائیں : محمد عرفان پریس قونصلر، خالد مجید قونصل جنرل، سید مسرت خلیل اور عدنان جاوید ڈپٹی قونصل جنرل کھڑے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: