Advertisement

کینیڈا الیکشن: 2 پاکستانی خواتین نے چوتھی بار کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا

کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی کے ساتھ ساتھ 2 پاکستانی خواتین نے چوتھی دفعہ فتح حاصل کر کے سیاسی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سلمی زاہد اور اقرآ خالد 11 برسوں کے دوران گزشتہ 4 انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبرل پارٹی نے کینیڈا کے تقریبا ساڑھے تین سو کے ایوان میں 168 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔
مسلمانوں اور امیگرنٹس کے خلاف نسبتا سخت رویہ رکھنے والی کنزرویٹو پارٹی نے بھی 144 سیٹیں جیت لیں جبکہ مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی نیو ڈیموکریٹک پارٹی صرف 7 نشستیں جیت سکی جس کے بعد پارٹی کے سکھ سربراہ جگمیت سنگھ نے پارٹی کی قیادت سے استعفا دے دیا ہے۔
گزشتہ روز کے انتخابات میں کئی پاکستانیوں سمیت 20 سے زائد مسلمان وفاقی پارلیمنٹ کا حصہ ہوں گے مگر وہ غزہ یا مسلم دنیا کے لئے کو مدد دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔
مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نئی نسل کے آگے بڑھنے کے باوجود مسلمان اسلام یا پاکستان کے لئے کوئی خاص خدمت انجام دینے کے لیے آگے نہیں آتے۔ نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا عزم کیا ہے۔
سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ لبرل پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے NDP سے مدد کی ضرورت پڑے گی۔
انتخابات میں دو کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ ڈالے جو تقریبا 70 فی صد بنتا ہے۔
اسلام دشمن امریکہ کے ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف بغض رکھنے والے بھارتی طلبہ نے کھل کر کنزرویٹو امیدواروں کا ساتھ دیا جو ان کے تعلیمی ویزے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: