چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملک منظور حسین اعوان کو سعودی عرب میں بین الاقوامی روابط کے لیے فوکل پرسن نامزد کر دیا، جس کا مقصد سعودی عرب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کو فروغ دینا ہے۔
ملک منظور کو اس ذمہ داری کے تحت سعودی عرب میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس تقرری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا اور سعودی عرب میں ان کے لیے بہتر امکانات پیدا کرنا ہے۔
اس تقرری پر ملک منظور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جدہ پاکستانی کمیونٹی صحافی برادری کاروباری سیاسی وسماجی شخصیات نے ملک منظور حسین اعوان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
رانا مشہود نے ملک منظورحسین اعوان کو فوکل پرسن نامزد کردیا
