Advertisement

رمضان کے دوران راشن پیک کی تقسیم

مسلم ویلفئیر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن : االلہ کے فضل وکرم سے اوربنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم محصورین کے خیر خواہوں کے تعاون سے مسلم ویلفئیر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (MW&DO) گزشتہ دو ، تین دھائیوں سے رمضانوں میں راشن پیک کی تقسیم کےسلسلےکو برقرار رکھتے ہوئے اس رمضان (2025) میں بھی سحری اور افطار کےلئے راشن پیک(چاول، آٹا، دالیں، چنے، تیل، دودھ ،چینی، اور سوئیاں ) مندرجہ ذیل کیمپوں میں مقیم انتہائی غریب چار سو تیس(430) خاندانوں میں اپنے نمائندوں کے منظم انتظامات سے تقسیم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
آدم جی کیمپ: 125 بیگ۔ چاٹگام کیمپ: 135 بیگ۔ بوگرہ کیمپ: 90 بیگ۔ راجشاہی کیمپ:80 بیگ
حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن نو سال سے رمضان میں غریبوں میں راشن پیک پورے مہینہ کا کھانے پینے کا سامان باٹا جارہا ہے۔ اس بار بھی الحمداللہ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئرآرگنائزیشن کی سرپرستی میں یہ راشن کا سامان ڈسٹریبوٹ ہورہا ہے۔ ایک بڑی تعداد اس سے فائدہ اٹھاررہی ہے۔ اللہ تعالی ان کمپنیزکواجرعظیم عطا فرمائے جو ہمیشہ خیرکے کاموں میں ہماری مدد کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی سب کواپنا محتاج رکھے کسی کا محتاج نہ کرے۔ اس ماہ مبارک کی رحمتوں سے، برکتوں سے کریمی سے پوری امت کو نوازے۔ اور اللہ تعالی سب سے راضی ہوجائے اور اس مشکل وقت سے امت کو نکالے آمین۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: