رحمت اور مغفرت کے مہینے میں، جہاں پورے ترکیہ میں اجتماعی افطار کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔ وہیں شیخ ادیبالی کے مسکن صوبہ بیلیجک کے ضلع سوغوت میں، جہاں ارطغرل غازی نے سلطنت عثمانیہ کی بنیادیں رکھی تھیں، ترک عوام اپنے بچوں کے ساتھ ارطغرل غازی کے مقبرے کے احاطے میں افطار کھانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تاکہ وہ اپنی نسل کو سلطنت عثمانیہ کے روح رواں سے متعارف کروا سکیں۔ وہاں پر موجود میوزیم میں ارطغرل غازی اور ان کے ساتھیوں کی محفوظ کردہ نشانیوں کے ذریعے منگولوں کو دی گئی شکست کے آثار دکھا سکیں۔
ارطغرل غازی مقبرہ کیمپس میں سوغوت میونسپلٹی کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں ترک عوام اپنے بچوں کے ساتھ شریک ہوئے۔
میئر فرحت درگت نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ہر جمعہ کو شہر میں افطار کا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ارطغرل غازی کے مقبرے پر افطاری کا یہ دوسرا کامیاب پروگرام ہے۔
درگت نے بتایا کہ وہ رمضان کے دوران اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے اپنی عوام کے ساتھ افطار کرنا چاہتے ہیں۔
ہم لوگوں کے درمیان احترام اور محبت کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم سلطان عبدالحمید دوم کے ذریعہ تعمیر کردہ حمیدیہ کمپلیکس میں اور آخری عثمانی سلطنت کی پہلی مسجد کوولو میں شہریوں کے ساتھ دوسرے پروگرام منعقد کریں گے۔ اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں گے۔اور اپنی نشاطِ ثانیہ کے نقوش اپنی آنے والی نسلوں کو دکھائیں گے۔
افطار میں مشہور “Karagöz and Hacivat” شیڈو پلے شو پیش کیا گیا اور بچوں میں کاٹن کینڈی تقسیم کی گئیں۔
ثقافت اور سیاحت پراونشل ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والی “موبائل لائبریری” بس میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں کی گئیں۔
ارطغرل غازی کے مقبرہ پر اجتماعی افطار کی روح پرور تقریب
