Advertisement

صبر اور سکون

دوسروں کے رویے کو اپنا اندرونی سکون برباد کرنے کا موقع نہ دیں۔ اپنے ذہن کو ہر حال میں پُرسکون رہنے کی تربیت دیں۔
یہ قول ہمیں صبر،سکون اور ذہنی مضبوطی کی تلقین کرتا ہے۔ زندگی میں ہمیں اکثر ایسے حالات اور لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہمیں غصہ دلا سکتے ہیں یا پریشان کر سکتے ہیں۔لیکن ایک کامیاب اور پُرسکون زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور ردعمل دینے کے بجائے دانشمندی اور سکون کے ساتھ ہر صورتحال کا سامنا کریں کیوں کہ حقیقی طاقت خاموشی اور ضبط میں ہے،نہ کہ غصے اور شور میں۔
اصلاح شور سے نہیں،بلکہ سکون اور حکمت سے آتی ہے۔ اپنے اندر کی روشنی کو جگانا چاہیے کیونکہ جب ایک چراغ جلتا ہے تو اس کی روشنی خود ہی اندھیرے کو مٹا دیتی ہے۔
اللہ آپ کو آسانیاں دے اور آسانیاں تقسیم کرنیوالا بنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: