سعودی دارلحکومت ریاض میں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت مرکزی چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب نے ( سی سی ڈی ) اور ( او پی ایف ) کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے پر ہونے والے معاہدے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بہت اہم قدم ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھرپور حقوق اور تحفظ دینے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں جس کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اس کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں عمومی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے جو مسائل رہے ہیں ان میں سب سے اہم مسئلہ ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا جاتا تھا اوو رسیز پاکستانی جب ملک واپس جاتے تھے تو ایئرپورٹس پر ان کےساتھ ناروا سلوک ہوتا تھا جو قابل قبول نہیں تھا لیکن اب جو اوورسیز پاکستانیوں کو عزت مل رہی ہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے جس کا ملک اور قوم ہمیشہ معترف رہی ہے ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد مشکلات سے نکل چکا ہے ان شاء اللہ ہم اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی پاکستان میں بھرپور قسم کی انویسمنٹ کرکے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائے گئے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم پاکستان میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرکے پاکستان کی ترقی کو مثالی بنائیں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ ( سی سی ڈی اور اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا کر اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ہم اوورسیز پاکستانی حکومت پاکستان کی خصوصی توجہ پر حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس ناقابل فراموش مہم میں ہم اوورسیز پاکستانی حکومت کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہیں۔
ناصرحبیب کا اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے پراظہار تشکر
















