Advertisement

سعودی عرب میں معرکہ حق اور یوم آزادی پاکستان کی تقریبات

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ آزادی پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کے افراد، سفارتی عملے اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ سفیرِ پاکستان نے قومی پرچم بلند کیا۔
اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات بھی سنائے گئے، جن میں یومِ آزادی کی اہمیت، قوم کی قربانیوں اور ترقی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی۔ سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں قومی یکجہتی، پاکستان سے وابستگی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا، جبکہ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: