Advertisement

سعودی دارالحکومت الریاض میں سندھی کلچرل ڈے پر تقریب

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام سندھی کلچرل ڈے کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتخانے کے افسران سمیت سندھی کمیونٹی نے روایتی اجرک و سندھی ٹوپی پہن کراپنی ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر غلام قادر ملاح، ذیشان قاضی ، زاہد میاں ، حفیظ شیخ ، محمد شفیق ، محمد حمزہ ، عاشق سمو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی قدیم تہذیب اور ثقافت کی امین ہے۔ سندھی کلچرل ڈے کے ذریعے اس کے رنگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اجاگر ہو رہے ہیں۔

سندھی کلچرل ڈے پاکستان کا مثبت کردار عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔ تقریب میں گلوکار علی گل ملاح اور دیبا سحر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

error: