وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلیپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ نے جدہ آمد پر پاکستان قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا سابق قونصل جنرل خالد مجید اور نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰربانی نے پُرتپاک استقبال کیا۔
ان کے ہمراہ فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان، چیرمین بلو شیر گروپ چوہدری بلو شیر وڑائچ ، ملک امجد اعوان، انجینئر سجاد خاں، ملک ولید بہادر، عبدالرحیم وینس ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا ن لیگ سعودی عرب زوہیب شہزاد کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔
















