Advertisement

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلیپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ نے میڈیا نمائندگان سے جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں حالات حاضرہ پر تفصیلاً بات چیت ہوئی۔ نمائندگان نے تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ایف آئی اے بہت سارے لوگوں کو ڈی پورٹ کر رہی ہے جس سے غریب لوگوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے جو بمشکل ویزا حاصل کرتے ہیں ویزا لگوانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر ڈی پورٹ ہونے سے ٹکٹ ضائع ہو جاتا ہے۔ سہانے خواب لئے باہر جانے کی امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے۔
صحافیوں نے باجوہ صاحب سے گزارش کی کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ لوگوں کو آنے دیا جائے تاکہ روزگار ملے اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو۔ باجوہ صاحب نے اس مسلے کو حل کروانے کا وعدہ کیا۔ خصوصی شرکت کرنے والوں میں فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان، چوہدری بلو شیر وڑائچ ۔ ملک امجد اعوان، انجئنیرسجاد خاں، ملک ولید بہادر، عبدالرحیم وینس، ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر، سجاد خان، چودھری محمد ریاض گھمن، شعیب الطاف راجہ، سید فہد احمد، شباب بھٹہ، سید مسرت خلیل اوردیگر بھی موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: