Advertisement

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین خصوصی پینل سیشن

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستان پویلین کی جانب سے 9 دسمبر کو ایک خصوصی پینل سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سیشن سوک فورم روم 1 میں منعقد ہوا۔
کامران اشرف کے مطابق اس توجہ طلب سیشن میں پاکستان کے معروف فنکاروں اور میڈیا شخصیات شامل ہوئیں، جنہوں پاکستانی فلم، تخلیقی صنعت کی صلاحیتوں، کم لاگت پروڈکشن کےامکانات اورعالمی شراکت داری کے بڑھتے مواقع پر گفتگو کی۔
پینل میں شامل مقررین میں عتیقہ اوڈھو (معروف اداکارہ اور پروڈیوسر)، شہزاد نواز (اداکار، رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر)، توثیق حیدر (اداکار اور شو ہوسٹ)، نوشین وسیم احمد (سعودی بزنس وومن، صحافی اور کنسلٹنٹ) اورعمیرشیخ (ہوسٹ) شامل ہوئے۔ اس پینل سیشن کے دوران شریک فنکار اور میڈیا شخصیات پاکستانی فلم انڈسٹری کے تخلیقی مواقع اور عالمی معیار کے مواد میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ سیشن پاکستانی فلم اور میڈیا شعبے کے لیے عالمی سیشن پاکستانی فلم اور میڈیا شعبے کے لیے عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا کرنے اور تخلیقی پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: