05 دسمبر کی شام پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں عید الا تحاد وطنی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ جناب خالد حسین چوہدری تھے۔ نظامت کے فرائض کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ محترمہ جناب صائمہ نقوی نے انجام دئیے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کی موجودہ اور سابقہ قیادت کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک محنت کی بدولت متحدہ عرب امارات ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے ۔ آج 54 سال کا متحدہ عرب امارات ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجا کرتقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
تلاوت اور نعت کی سعادت محترم جناب ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حاصل کی ۔ بعدازاں نے معروف کالم نگار و بلاگر محمد عمران چوہدری نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کمیونٹی پر زور دیاکہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین پر عمل کو یقینی بنائیں۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے جنرل سیکٹری جناب فراز احمد صدیقی نے قومی دن کی مبارکباد پیش کی ۔ پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے فرمایاکہ ہم میں سے ہرایک وطن عزیز کا سفیر ہے ، ا نہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے ، سینٹر کی خدمات سے بھرپور استفادہ کریں۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں کی پرمامنس نے چار چاند لگادییے ۔ تقریب میں بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں کی بڑی تعداد نے شمولیت کی۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر جناب خالد حسین چوہدری نے شاندار کارکردگی مظاہر ہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔میڈیا کوریج کے فرائض ایمرا کے صدر جناب طارق ندیم، جنرل سیکٹری جناب راناارشد، سیکٹری اطلاعات حافظ عبدالروف،آج نیوز کے حافظ زاہد، پی ٹی وی نیوز کے سجاد خان اور دیگر نے سرانجام دییے ۔
تقریب کے آخر میں سیدہ ایشال زینب کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی تاریخ سے متعلق سوال و جواب پر، درست جواب دینے والوں بچوں ، اور بڑوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں عید الا تحاد وطنی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 54 واں عید الا تحاد وطنی کی شاندار تقریب
















