Advertisement

یومِ قراداد پاکستان پرسفارت خانہ ریاض میں پرچم کشائی کی پُروقارتقریب

یوم قرارداد پاکستان (یوم پاکستان) ہرسال 23 مارچ کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جو 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں مولوی فضل الحق نےپیش کی تھی۔
اس قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی بنیاد فراہم کی اور7 سال کی قلیل مدت میں قائد آعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز زیرِ قیادت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
اس تاریخی قرارداد کے دن کی یاد تازہ کرنے 23 مارچ کی خوشگوار صبح سفارت خانہ ریاض کے خوب صورت احاطہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سفارتی عملہ، مسلح افواج کے افسران، خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
ریاض ریجن گورنریٹ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل (ریٹائرڈ ) راحیل شریف بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے، پرچم کشائی کی تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔
انہوں نے اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کے پیغام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانانِ برصغیر نے قراردادِ پاکستان منظور کرکے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔ سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم اپنی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر نبھائیں، باہمی اتحاد کو فروغ دیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔
سفیرِ پاکستان نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات میں دفاعی معاہدہ کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے۔ تقریب کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جنہیں بالترتیب سفارتی افسران کرن اکبر، مواحد کیانی اور صاعد عزیز نے پیش کیا۔
تقریب میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس نے بھی خوب سماں باندھا اور میوزیکل بینڈ نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے جو انتہائی ذمے داری کے ساتھ امن اور سلامتی کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: