Advertisement

جدہ میں نئی چانسری عمارت میں قونصل جنرل سید جنرل مصطفیٰ ربانی کے دستِ مبارک سے یومِ پاکستان کی پہلی پرچم کشائی کی تقریب

جدہ میں نئی چانسری عمارت کی تکمیل کے بعد قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے دستِ مبارک سے یومِ پاکستان کی پہلی پرچم کشائی کی تقریب 23 مارچ 2026 کی صبح چانسری کے احاطے میں قومی و ملی جذبہ سے سرشار پاکستانی کمیونٹی اورمیڈیا نمائندگان کی بھرپور موجودگی میں منعقد ہوئی۔ جس میں قومی ترانہ کی دھن پرسبز ہلالی پرچم کو لہرا یا گیا۔
قاری عبدالحسیب کی تلاوتِ قران کے بعد ڈپٹٰی قونصل جنرل سعدیہ وقار النساء، ویلفیئر قونصلر زینب اسد منیر، پریس قونصلرمحمد عرفان اور ویلفیئر قونصلرعاکف اقبال ن صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم پاکستان اور نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔
قونصل جنرل پاکستان جدہ، سید مصطفیٰ ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا رشتہ ایمان، تاریخ اور باہمی احترام پر مبنی ہے اور وقت کی ہر آزمائش میں یہ دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے دیں۔
انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصول آج بھی ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔ قونصل جنرل نے جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نہ صرف سعودی عرب کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھی نمایاں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک سعودی دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی اور دونوں ممالک ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: