Advertisement

یوم پاکستان پر پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹیڈ میڈیا فورم کی تقریب

86 ویں یوم پاکستان کے پُرمسرت موقع پرجدہ کی دو ممتاز صحافتی تنظیموں پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹیڈ میڈیا فورم کے زیراہتمام قومی اورملی یگانیت سے بھرپورمقامی ہوٹل میں ایک پُروقارتقریب منعقد ہوئی۔ جو نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں عید ملن میں تبدیل ہوگئی۔
تقریب میں جدہ کی دونوں سرگرم صحافتی تنظیموں کے عہداداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے 1940 کی قراداد کے تحت حصول پاکستان اورعید الفطرکی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سید مسرت خلیل، چودھری محمد ریاض گھمن، شعیب الطاف راجا، احمد فواد سواتی، ہنزالہ سواتی، عمر فاروق، عدیل نذیر، مرزا مدثر، حاجی عثمان، امین فیض اور دیگر نےاپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات نہ صرف صحافتی برادری کو قریب لاتے ہیں بلکہ اتحاد، ہم آہنگی اور مثبت روابط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اختتام پرممبران کی تواضع کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ کمیونٹی میں یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملتا رہے، خیروبرکت کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ bisaat.mag@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔
error: