Advertisement

ریاض: پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مقامی ریسٹورنٹ میں پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت سعودی عرب کے سینئیر نائب صدر خالد اکرم رانا نے کی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد اشرف، فرحان الحق کیانی، زاہد لطیف سندھو، ناصر محمود آرائیں , حافظ محمد ارشد، ارشد محمود بھٹی، میاں عمران، خادم حسین بجاڑ، مولوی عبد الغفور اور کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی احسان الحق باجوہ نے پاک بھارت جنگوں میں پاک فوج کے تاریخی کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں قائد محترم میاں نواز شریف کی راہنمائی، وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی محنت اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت کا کلیدی کردار ملکی استحکام کے لیے انتہائی سراہنے کے قابل ہے۔

احسان الحق باجوہ نے پاکستان کے ساتھ مخلصانہ برادرانہ تعلقات اور ہر مشکل گھڑی میں تعاون پر سعودی بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

error: