پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے جنرل سیکریٹری اور دنیا نیوز جرمنی کے سینئر نمائندے مطیع اللہ کی والدہ کے انتقال پر برلن میں تعزیتی ریفرنس اور اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی، سیاسی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسجدبلال میں منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں پاکستان کیمونٹی و اور برلن کے معروف سیاسی و سماجی، شخصیات، و سوشل ایکٹوسٹوں، بلاگر، ولاگر نے شرکت کی ۔
مطیع اللہ کی والدہ گزشتہ دنوں سوات میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ وہ اپنی نواسی کے انتقال پر تعزیت کے لیے کراچی سے سوات گئی تھیں، جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔مرحومہ اپنے بیٹے مطیع اللہ سمیت دیگر بیٹوں، بیٹیوں اور تمام اہلِ خانہ کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔
تعزیتی ریفرنس میں پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے سینئر نائب صدر نزیر حسین، چیئرمین ظہور احمد، جسٹس ہیلپ لائن یورپ کے سفیر میاں مبین اختر، پی پی پی جرمنی کے سینئر رہنما ملک اسماعیل قیصر، برلن کے صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر عابد حسین بلوچ، ملک ایوب اعوان، اکمل لطیف، ن لیگ جرمنی کے سینئر رہنما مرزا بشار حسین، ن لیگ برلن کے صدر اعجاز بٹ، پی ٹی آئی کے نمائندگان، منہاج القرآن برلن کے رہنما ملک فیض احمد، شیخ صلاح الدین، پاک محمد مسجد کے مرکزی رہنما مبشر لون، اسلامک تحریک برلن کے امیر خالد محمود، محمد عاصم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس ہیلپ لائن یورپ کے سفیر میاں مبین اختر نے کہا کہ مطیع اللہ ہم اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مقررین نے مطیع اللہ کی جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی، صحافت اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین برس سے شدید بیماری کا بہادری اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی اس مشکل وقت میں مطیع اللہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔
تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مقررین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور تمام لواحقین بالخصوص مطیع اللہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
برلن: مطیع اللہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس
















