سعودی عرب کے شہر ریاض کی صحافیوں ، شاعروں ، ادیبوں ، فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی کے حوالے سے دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی 79 واں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا
اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی , سعودی عرب اور ریاض کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اندر جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان کے بنیادی مقاصد اور اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا
تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور مشاعرہ بھی شامل تھا، جس کو حاضرین نے خوب سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ آزادی صرف ایک سر زمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ انصاف ، مساوات انسانی وقار اور آزادی اظہار کے تحفظ کا بھی نام ہے دور رس حکمت عملی مؤثر پالیسی مخلصانہ کاوشیں اور قومی اتحاد سے ہم اقوام عالم میں وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا
تقریب سے ، سرپرست اعلی فیض احمد نجدی ، نائب صدر زبیر بھٹی ، جنرل سیکرٹری یوسف علی، گوہر رفیق ، اعجاز طاہر اعوان ، ولید اعجاز ، ارشد تبسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ولید اعجاز کو بہترین کارکردگی کی بنا پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
















