Advertisement

’چراغِ راہ‘ پھر روشن ہوگیا

الحمدللہ ! نصف صدی کے تعطل کے بعد رسالہ ’چراغ راہ‘ کے اجرائے نو کی پہلی تقریب رونمائی یا فی الحقیقت تقریب پذیرائی منعقد کرنے کا اعزاز کراچی پریس کلب کو حاصل ہوا ! اس ضمن میں دائرہء علم و ادب پاکستان کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر برادر نصراللہ چوہدری کا خصوصی شکریہ !سامعین کی تعداد پچاس کے لگ بھگ تھی اور شہر کے چنیدہ افراد،وکلاء، تاجر،بینکرز،اور اہل قلم و اہل دانش رونق افروز تھے-
مقررین میں جناب شفیع ملک،محترمہ نگار سجاد ظہیر صاحبہ اور جناب سلیم مغل صاحب بوجوہ نہ آسکے اور انکی معذرت آئ- پی ٹی نیوز کے معرف رپورٹر برادر سہیل جمالی نے حسب معمول نظامت کا حق ادا کیا –
معروف دانشور ڈاکٹر معین الدین عقیل صاحب نے اس یادگار تقریب کی صدارت کی جبکہ مشہور صحافی جناب ثروت جمال اصمعی، جناب مظفر اعجاز، جناب عطا محمد تبسم، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور دائرہ علم و ادب پاکستان کے صدر اور صاحب طرز مزاح نگار جناب احمد حاطب صدیقی نے تقریب سے خطاب کیا- مقررین نے چراغ راہ کے اجرائے نو پر حد درجہ خوشی کا اظہار کیا ،نہایت مفید اور اہم تجاویز دیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ رسالہ عصر حاضر میں علمی ادبی حلقوں میں انشاءاللہ فکری رہنمائی کے لیے سنگ میل تابت ہوگا !
رہ حیات کو روشن چراغ راہ کرے
شعور ذات کو روشن چراغ راہ کرے !

error: