Advertisement

جدہ : پاکستانی قونصلیٹ کی نئی عمارت کا دورہ

قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفیٰ ربانی کی دعوت پر جدہ میں مقیم پاکستان کے بڑے میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں نے قونصلیٹ جدہ کی نئی عمارت کادورہ کیا۔
قونصل جنرل نے نمائیدگان سے گفتگو کرتے ہوئے پوری چارمنزلہ عمارت کا معائنہ کرایا اورسہولیات سے آگاہ کیا۔ میڈیا نمائندوں نےاس تاثر کا اظہار کیا کہ نئی عمارت شاندار، پُرشکوہ اور دیدہ زیب ہے۔ جبکہ کمیونٹی کے بعض حلقوں کی شکایت، کہ عمارت میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے اورسہولتوں کا بھی فقدان ہے۔ جو یہ کہتے تھے کہ عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے،کے بارے میں بتایا گیا کہ تاثر درست نہیں، قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے کانفرنس روم میں بریفنگ بھی دی اور صحافیوں کے سوالا ت کا جواب بھی دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا ابتدائی ہینڈ اوور مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے، اور اب ہم حتمی حوالگی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس مرحلے کے دوران، ہم چھوٹی چھوٹی خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا ازالہ کر رہے ہیں۔ ہیڈ آف چانسری جناب غلام حسین نے عمارت اور مختلف سہولیات کی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کا کل رقبہ تقریباً 18,000 مربع میٹر ہے۔ یہ تصور متعدد خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ پبلک کے لیے بہت سی مفید آسانیاں پیدا کرتا ہے، جیسے کہ پاسپورٹ، نادرا، ویزا، ہنگامی سفری دستاویز، تصدیق، تجارت اور سرمایہ کاری، کمیونٹی ویلفیئر اورحج ونگ وغیرہ۔ سوال و جواب کے سیشن میں پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے چیئرمین نے چودھری محمد ریاض گھمن نے تجویزدی کہ قونصلیٹ کے معیار اور وقارکو بلند رکھنے کے لئے قونصلیٹ کو غیرضروری اور سیاسی عناصر سے پاک رکھنا ہوگا۔ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ ہم آپ کی تجاویز کا جائزہ لیں گے اور ان کی روشنی میں بہتر بنائیں گے۔ انھوں نے میڈیا روم، کیفے ٹیریا اور کار پارکنگ کابھی دورہ کرایا۔ اس موقع پرویلفیئر قونصلرعاکف اقبال، کمرشل قونصلر سعدیہ خان، پریس قونصلر محمد عرفان، قونصلیٹ کے دیگر افسران اورعملے کے اراکین بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل نے آخرمیں میڈیا نمائندگان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

error: