15 اپریل کو وزیرِاعظم پاکستان شہبازشریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اپنے دورہ سعودی عرب پر جدہ پہنچا۔ جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اورسعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرِاعظم و پاکستانی وفد کا جدہ کے ملک عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ رائل ٹرمینل پر پُرتپاک استقبال کیا۔ جدہ میں وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا. نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اوروزیرِاعظم کے ترجمان برائےغیرملکی میڈیا مشرف زیدی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مملکت سعودی عرب کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے عزت مآب ولی عہد کی قیادت میں مثالی صبر اور تحمل کو سراہا، جن کی موجودہ بحران میں قیادت سعودی عرب اور اس سے باہر کے تمام امن پسند لوگوں کے لیے طاقت کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور ہوا۔ ولی عہد نے امن کے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مملکت سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر ولی عہد سعودی عرب کے لیے اپنی مخلصانہ تعریف کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور مملکت کے درمیان منفرد تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ممالک پاکستان-سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی مدینہ منورہ روضئہ رسول ﷺ پر حاضری، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف مدینہ منورہ گئےجہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ مدینہ میں قیام کے دوران وزیرِ اعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے امن و استحکام کی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر انہوں نے روضۂ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کی قیادت میں مثالی صبر اور تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور ہوا۔ ولی عہد نے امن کے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
















